مشمولات
1 ۔ تعارف
1.1 سب سے پہلے آپ
کے لۓ کیا جاننا ضروری ہے ؟
1.2 رسائی: صارف کا
نام اور پاس ورڈ
1.3 دستاویزی
کانفرنس
2 ۔
تیاریاں
2.1 دو براؤزر
دریچے
2.1.1 پہلا
براؤزر: ویب سائٹ
2.1.2 دوسرا
براؤزر: انتظام
2.2 لاگ ان
2.3 انتظام کا
ابتدائی صفحہ
2.3.1 عمومی
خصوصیات
2.3.2 نابینا
اورضعف بصارت صارفین
2.4 خوش آمدید صفحہ
کی وضاحت
2.5 لاگ
آؤٹ
3 ۔ علاقے،
سیکشن، صفحات، متن اور نقوش
3.1 ایک علاقہ شامل
کریں
3.2 ایک صفحہ شامل
کریں
3.2.1 صفحہ اور
سیکشن شبیہیں
3.3 کوئی متن شامل
کریں
3.4 ایک نقش کا ا
ضافہ کریں
3.4.1 درست فولڈر
کا انتخاب کریں
3.4.2 ایک نقش اپ
لوڈ کریں
3.4.3 ویب کے صفحے
میں نقش داخل کریں
3.5 ایک سیکشن شامل
کریں
3.6 کوئی ترتیب
بنائیں
4 ۔ رسائی
کے اجازت نامے
4.1 منتظم کے اجازت
نامے
4.2 صفحہ مینیجر کے
اجازت نامے
5۔ ایک
صارف شامل کریں
6۔ گروہ
اور استعداد
7 ۔
متفرق
7.1 مقفل
صفحہ
7.2 ہمارا
سینڈبکس
7.3 مثال کے طور پر
پرائمری اسکول سے چھٹکارا حاصل کریں
8 ۔ کس طرح
جاری رکھیں؟
ویب سائٹ ایٹ اسکول ویب سائٹس کوتخلیق کرنے کا ایک آلا ہے۔ ان
سائٹس پر آپ ویب صفحات شائع کر سکتے ہیں ۔ صفحات مواد جیسے
متن، نقوش وغیرہ دکھاتے ہیں۔ یا ماڈیولز جیسے رابطہ فارم،
ویب لاگز، بات چیت، نقش گیلریاں، باہمی تعاون کے ساتھ تدوین، ڈیجیٹل
پمفلٹ، سائٹ کے نقشے اور بہت زیادہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ ایٹ
اسکول ایک ویب سائٹس کے مواد کے انتظام کا نظام ( سی ایم
ایس ) ہے۔ آپ کی ضرورت صرف ایک ہی چیز آپ کا براؤزر ہے۔
basics_example.png
ویب سائٹ ایٹ اسکول سی ایم ایس کے زریعے بنائی گئی ایک ویب
سائٹ کی ایک مثال۔
جب آپ اس ٹیوٹوریل کو ختم کرلیں گے تو آپ اس قابل ہو
جائیں گے کہ:
- سیکشن اورصفحات کے ساتھ ایک ویب سائٹ بنا سکیں۔
- ایک ورڈ پروسیسر کے ساتھ صفحات میں متن اور نقوش شامل
کرسکیں۔
- صارف کے اکاؤنٹ اور رسائی کے اجازت ناموں کا انتظام
سکیں۔
ہمارے ٹیوٹوریل کے لئے ہم غیر حقیقی کوائف استعمال کرتے ہیں۔
ایک بہت چھوٹا سا اسکول صرف دو کلاسوں، چند شاگردوں، تدریسی عملے،
ٹیم اور ایک ویب ماسٹر کے ساتھ ( آپ !) : مثال کے طورپر پرائمری
اسکول۔
ہم فرض
کرتے ہیں کہ آپ کو کوائف کے مظاہرے کے ساتھ ویب سائٹ ایٹ اسکول
کی ایک تنصیب تک رسائی حاصل ہے اور آپکے پاس ایک جائز صارف کا
نام، پاس ورڈ اور ویب سائٹ ایٹ اسکول کا انتظام کرنے کی مکمل
رسائی کے اجازت نامے ہیں۔
نوٹ : اگرآپ کو ویب سائٹ ایٹ اسکول تک رسائی حاصل نہیں ہے تو، آپ
ٹیوٹوریل کرنے کے لئے ہمارے سینڈبکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں متن کے عناصر ہیں
جن کا ایک خصوصی نشان زد مطلب ہے:
( اوپر )
ویب سائٹ ایٹ اسکول ایک مواد کے
انتظام کا نظام ہے۔ مواد جو آپ ویب سائٹ ایٹ اسکول کے
انتظام کے حصے میں بناتے ہیں، آپ کے اسکول کی ویب سائٹ پر ظاہر
ہو جاتا ہے۔ اکثر جب آپ ویب سائٹ ایٹ اسکول انتظام میں ایک
کارروائی مکمل کرلیتے ہیں، تو آپ فوری طور پر اپنے عمل کے نتائج
دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے سب سے آسان طریقہ
دو براؤزر دریچے استعمال کرتے ہوئے ہیں۔
ویب سائٹ ایٹ اسکول کے
ساتھ ممکن طور پرآسانی سے کام کرنے کے لئے، ہم آپ کو مشورہ دیتے
ہیں کہ ورک اسٹيشن پردو براؤزر دریچے کھولیں؛ ایک
براؤزر دریچہ ویب سائٹ ایٹ اسکول انتظام کے لۓ اور ایک دوسرا آپ
کے کام کے نتائج کو دیکھنے کے لۓ یعنی ویب سائٹ ۔
اسکولوں کے لئے، یہ سمجھداری ہو سکتی ہے کہ انکے پاس اپنے براؤزر
کے ساتھ دو الگ الگ ورک سٹیشن ہو؛ ایک ویب سائٹ ایٹ اسکول انتظام کے
لۓ اور دوسرا ویب سائٹ جس کو منظم کیا جا رھا ہے کو دکھانے کے لۓ۔
تمام مقبول براؤزر (موزیلا، فائر فاکس، اوپرا، سفاری، وغیرہ) ویب
سائٹ ایٹ سکول کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ زیادہ تر براؤزرز پر، کلید
[ایف 5] دبانے سے ویب صفحے کا مواد
تازہ ہو جاتا ہے۔
براؤزر دریچے کو دیکھنے کے لۓ ویب سائٹس کھولیں۔ اپنے اسکول کے
یو آر ایل (یونیفارم
ریسورس لوکیٹر) پر جائیں۔ For example:
http://exemplum.eu/index.php. یہ ایک غیر حقیقی یو آر ایل
ہے، اسے اپنے اسکول کے اصل یو آر ایل کے ساتھ بدل دیں۔ صرف
اپنے اسکول کے یو آر ایل حصے کو تبدیل کریں، index.php
حصے کو حذف نہیں کریں۔
ویب سائٹ ایٹ اسکول کی تنصیب کے دوران نصب مظاہرے کے کوائف کے ساتھ،
درج ذیل اسکول کا ویب صفحہ ظاہر کیا جائے گا:
basics_site_in_browser.png
اب خبریں کے ربط پرکلک کریں
اور آپ دیکھیں گے:
basics_areas_sections_pages.png
آپ دیکھیں گے:
- صفحات : خوش آمدید ، تازہ ترین خبریں ،
خبرنامے اور پرانی خبریں۔ صفحات سیکشنز میں اکھٹے کئے جا سکتے
ہیں۔
- سیکشنز : خوش آمدید ، اسکول کی معلومات ،
خبریں ، تلاش ، میرا صفحہ۔ سیکشنز ذیلی سیکشنز ( سیکشنز میں
سیکشنز ) پر مشتمل ہو سکتے ہیں جیسےخبروں کا ذیلی سیکشن: محفوظہ،
جس میں صفحات ہوتے ہیں: پرانی خبریں اور پرانے خبرنامے۔ سیکشنز
اور صفحات علاقوں میں اکھٹے کئے جا سکتے ہیں۔
- علاقہ : ایک علاقہ اپنی ذات میں ایک مکمل
ویب سائٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ علاقے عوامی (سب کے لئے
قابل رسائی) ہو سکتے ہیں، جیسے منتخب مثال کے طور پر پرائمری
اسکول کا علاقہ۔ یا علاقے ذاتی ہو سکتے ہیں (صرف ایک
صارف کے نام اور پاس ورڈ کے ساتھ قابل رسائی )۔ علاقے ڈراپ ڈاؤن
مینیو میں منتخب علاقہ سے منتخب کردہ ہیں۔
- علاقہ منتخب کریں : آپ نے ڈراپ ڈاؤن مینیو
میں جس علاقہ کا انتخاب کیا ہے نظر آ رھا ہے۔ سینئر طلباء کے
علاقے کے بارے میں: آپ اسے خود بنائیں گے۔
براہ مہربانی میرا صفحہ پر کلک
کریں اور ماڈیول جیسے ڈاک کا صفحہ، ویب لاگ، مجموعہ کار، سنیپ شاٹ،
بات چیت، وغیرہ پر کوشش کریں۔
اب ایک دوسرا
براؤزر دریچہ یا تو اس ورک اسٹیشن پر یا ایک دوسرے ورک اسٹیشن پر
کھولیں۔ جائیں: http://exemplum.eu/admin.php پر۔
(یہ پھر سے ایک غیر حقیقی یو آر ایل ہے، اسے اپنے اسکول کے اصل یو
آر ایل کے ساتھ بدل دیں۔ صرف اسکول کا یو آر ایل حصہ
تبدیل کریں ، حصّہ ایڈمن ڈاٹ پی ایچ پی اسی طرح رکھیں
)۔
آپ لاگ ان مکالمے کو ویب سائٹ ایٹ اسکول انتظام کے لئے رسائی دیتے
ہوۓ دیکھیں گے:
basics_login_in_browser.png
اب آپ لاگ ان کے لئے تیار ہیں۔
اب ہم لاگ ان ویب صفحہ کی وضاحت
کریں گے۔
basics_login_wblade.png
لاگ ان ویب صفحہ میں اشیاء:
- صارف کا نام : لاگ ان نام درج کریں جو آپ نے
ویب سائٹ ایٹ اسکول کی تنصیب کے دوران استعمال کیا ہے، یا ویب
ماسٹر کی طرف سے آپ کو دیا گیا تھا۔ (آپ کے کلیدی تختہ پر
[Tab] کلید دبانے سے کرسر اگلے
قطعہ کی طرف بڑھتا ہے)۔
- پاس ورڈ : آپ نے ویب سائٹ ایٹ اسکول کی
تنصیب کے دوران جو پاس ورڈ استعمال کیا ہے داخل کریں یا وہ جو لاگ
ان نام سے تعلق رکھتا ہے۔ جب آپ ٹائپ کریں گے تو ستارے ظاہر ہونگے
اور پاس ورڈ سادہ متن میں دکھایا نہیں جائے گا۔ یہ ایک حفاظتی
صورت ہے۔
- [OK] : اپنے
کلیدی تختے پر [Enter] ] کلید
دبائیں یا لاگ ان کو مکمل کرنے کے لئے [OK] بٹن پر کلک کریں۔
- ابتدائی
صفحہ: یہ آپ کی ویب سائٹ پر ایک کلک پزیر ربط
ہے۔
- آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے
ہیں؟ : آپ اپنا پاس ورڈ کس طرح ری سیٹ کریں پر
ایک تفصیلی وضاحت باب لاگ ان اور آؤٹ کریں میں مل سکتی ہے۔
اپنے کلیدی تختے پر [Enter] بٹن
دبائیں، یا [OK] بٹن، ویب سائٹ ایٹ
اسکول کے ابتدائی صفحہ ویب صفحہ خوش آمدید پر لاگ
ان کرنے کے لئے کلک کریں۔
جب آپ نے کامیابی
سے لاگ ان کرلیا ہے (ذرد حالت بار اور پیغام دیکھیں)، تو آپ ویب
سائٹ ایٹ اسکول خوش آمدید صفحہ پر ہیں:
basics_was_home_after_login.png
ویب سائٹ ایٹ اسکول میں
بہت سی خصوصیات ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان بناتی ہیں۔ ذیل میں
ہم خوش آمدید صفحے کے سر تحریر کی
وضاحت کرتے ہیں:
basics_was_home-top.png
- شبیہوں اور اسباق میں سے معطل : معطل کلک
پزیر شبیہں، عوامی علاقے اور لاگ آ ؤٹ روابط ۔ آپ کو ان اشیاء کو
دوبارہ قابل رسائی بنانے سے پہلے محفوظ یا موجودہ عمل منسوخ کرنا
پڑے گا۔ یہ ایک حفاظتی صورت ہے۔ اعلی روئت کے موڈ ( وضاحت بعد میں
آتی ہے ) میں، جب اشیاء ناقابل رسائی ہوتی ہیں تو صفحے پر کچھ
اسباق پر ضرب لگا دی جاتی ہے۔
- ماؤس ہوور اسباق : تقریبا ہر نقش،
شبیہ، بٹن یا ربط کا ایک معلوماتی متن ہوتا ہے۔ براہ
مہربانی اس ظاہری پہلو کی براہ راست کوشش نہ کریں اور ایک شے
کے لئے مختصر تصریحات، وضاحت یا تیز راہ کلید امتزاج سے لطف اندوز
ہو۔ یہ خاصيت یقینا شروع میں آپ کی مدد کرے گی۔ اپنا ماؤس نشان
کار یہاں رکھیں۔
- ذرد حالت بار : ذرد حالت بار صورتحال کے
پیغامات کو ظاہر کرتی ہے، مثال کے طور پر:
کوائف کا فولڈر (بعد میں تبدیل نہیں
کیا جا سکتا ): فائل کا نام قابل قبول نہیں: ' گریڈ 8
'
تصدیق یا خرابی کے پیغامات بھی اس ذرد بار میں ظاہر کئے جائیں گے۔
اگر ضروری ہو تو ان پیغامات کو نقل کیا جا سکتا ہے اور ایک ای -
میل یا فورم پوسٹوں میں چسپاں کیا جا سکتا ہے۔
- پوپ - اپ دریچے : بعض اوقات زرد حالت بار
میں پوپ - اپ دریچے پیغام کے ساتھ ملا کر دکھائے جاتے ہیں۔ یہ
انتباہ کے اعمال ہیں اور آپ کو آگے بڑھنے کے لئے ان کو بند کردینا
ضروری ہے۔ ان کو پڑھیں، اور [OK] بٹن
پر کلک کریں۔ پوپ - اپ پیغامات ذرد حالت بار میں بھی
دکھائے جاتے ہیں، اس طرح نقل کئے جا سکتے ہیں۔
- تیزراہ کلیدیں : آپ کو ویب سائٹ ایٹ اسکول
کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایک ماؤس کی ضرورت نہیں ہے۔ کوائف کے
قطعات زیرکشید تیز راہ کلیدیں استعمال کرتے ہوئے قابل رسائی ہیں
جیسے ' ن ام ' ۔ آپ کے براؤزر کی دستی آپ کو بتاۓ گی کہ
کرسر ایک کوائف کے قطعہ میں رکھنے کے لئے کون سا کلید کا مجموعہ
دبانا ہو گا۔
-
بریڈکرومب پگڈنڈی : بریڈکرومب پگڈنڈی فوری اور
آسان گشت کی اجازت دیتی ہے۔ مثال کے طور پر فائل مینیجرمیں:
basics_was_breadcrumb.png
ویب سائٹ ایٹ اسکول کا انتظام مواجہ اپنی مرضی کے مطابق کیا جا
سکتا ہے۔ یہ مطابقت (' جلدیں ' کہلاتی ہیں ) صارف کی ترتیبات میں ہر
انفرادی صارف کے لئے سیٹ کی جا سکتی ہیں۔ یہ اکاؤنٹ مینیجر >
صارفین > صارف کا نام > بنیادی خصوصیات > ڈراپ ڈاؤن مینیو
میں کیا جاتا ہے: جلد یں۔ جلد یں کا ایک جائزہ کے لئے، باب اکاؤنٹ مینیجر ، سیکشن 5 دیکھیں۔ جلد یں ۔
ایک کامیاب لاگ
ان کے بعد آپ ابتدائی صفحہ یا خوش آمدید صفحہ
میں داخل ہوتے ہیں:
basics_was_home_after_login.png
صفحہ ایک سرتحریر، مینیو، کام کرنے کی جگہ اور ذیل تحریر میں
تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں سے انتظام کے تمام افعاّل قابل رسائی ہیں۔
سرتحریر جھروکا
- بالا صف : ویب سائٹ ایٹ اسکول کی علامت
(لوگو) کے بعد تنصیب کے دوران دیا گیا نام، لاگ ان شخص کا نام اور
ویب سائٹ کی طرف ایک ربط ۔ ورژن نمبر ایک ربط ہے، پڑتال کرنے کے
لئے کہ آپکا ویب سائٹ ایٹ اسکول ورژن تازہ ترین ہے۔ اس کی پڑتال
کرنا ایک اچھا خیال ہے۔
-
شبیہ بار : کلک پزیر روابط ۔ ہر شے کو (مدد کے
علاوہ، نیچے ملاحظہ کریں) اس کے اپنے باب میں بیان کیا گیا ہے۔
ابواب کے ایک جائزہ کے لئے مشمولات کی فہرست دیکھیں۔
زرد حالت
بار : نقل اور چسپاں کریں حالت کے پیغامات دکھاتی
ہے۔ 2.3.1 عمومی خصوصیات دیکھیں۔
حالت بار کے نیچے اسکرین کو دو جھروکوں میں تقسیم کیا گیا
ہے:
- مینیو جھروکا : اسکرین کے بائیں جانب خالی
سرمئی جھروکا قابل انتخاب مینیو اشیاء دکھانے کے
لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی مینیو اشیاء
خوش آمدید صفحے میں نہیں ہیں۔
-
کام کرنے کی جگہ جھروکا : یہ جھروکا کام کرنے
کی جگہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اب خوش
آمدید اسکرین دیکھی جا سکتی ہے۔ اس میں کلک پزیر روابط
شامل ہیں۔
- کتاب :
دستاویزی انڈیکس اور تمام ابواب تک رسائی۔
- معلومات :
پڑتال کرتا ہے کہ کیا ایک جديد تر ین ورژن دستیاب
ہے۔
- ای - میل
:آپ کو ترقی کی ٹیم کو ای - میلز بھیجنے کی اجازت دیتا
ہے۔
نیچے والی بار :
- ویب سائٹ ایٹ اسکول علامت (لوگو) قانونی اطلاعات کی طرف ایک
کلک پزیر ربط ہے اورکس طرح ویب سائٹ ایٹ اسکول کا منبع کوڈ یا نظر
ثانی شدہ ذرائع حاصل کئے جائیں روابط اورمعلومات پرمشتمل ہے۔
- لاگ ان صارف کے نام کے ساتھ ایک لاگ آؤٹ ربط نچلے حصے میں
دکھایا گیا ہے۔
واضح طور اور باقاعدہ طور پر
لاگ آؤٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ براؤزر کونے میں X کلک کر
کے یا اپنے براؤزر سے باہر نکلنے کے لئے اس کے باہر نکلنے کے
اختیارات کے ذریعے اپنے سیشن کو ختم نہ کریں۔ یہ آپ کے
اگلے لاگ ان پر ایک غلطی کے پیغام کی وجہ بنتا ہے۔ ایک وضاحت اور
مدّد کے لئے، سیکشن 7 دیکھیں۔ خرابی کے پیغامات نیچے۔
اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں متن ( logout Wilhelmina Bladergroen ) پر کلک کرنے سے،
آپ واضح طور پر لاگ آؤٹ ہونگے۔
basics_login_logged_out.png
پوپ اپ پیغام آپ کے کامیاب لاگ آؤٹ ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔
دوبارہ لاگ ان کرنے کے لئے، پوپ اپ کے پیغام میں [OK] کلک کریں۔
( اوپر )
اس
سیکشن میں آپ ایک نیا علاقہ بنائیں گے اور ' سینئرز ' کے لئے ایک
خوش آمدید صفحہ علاقہ، سینئرز 'Andrew Reese' اور ' Catherine
Hayes ' کے لئے ایک سیکشن شامل کریں گے، اور پھر متن اور نقوش کے
ساتھ اصل ویب صفحات بنائیں گے۔
ایک علاقہ اپنی ذات
میں ایک مکمل ویب سائٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ تو ہم شروع کرتے ہیں
ایک نیا علاقہ بنانے سے اور یہ خوش آمدید
انتظام کے صفحہ سے شروع کیا جاتا ہے:
basics_was_home.png
شبیہ تشکیل مینیجر پر کلک
کریں، مکالمہ تشکیل مینیجر کو کھولنے کے
لئے:
basics_configurationmanager_overview.png
مینیو میں، علاقے پر کلک کریں علاقے مکالمہ
کو کھولنے کے لئے:
basics_configurationmanager_areas_overview.png
علاقے جھروکا میں، ایک
علاقہ شامل کریں پر کلک کریں، ایک علاقہ شامل
کریں مکالمہ کو کھولنےکے لئے:
basics_configurationmanager_areas_overview.png
وضاحت
- ن ام : علاقے کا نام (ویب
سائٹ) داخل کریں۔ مثال کے طور پر: سینئر شاگرد ۔
-
ذ اتی علاقہ : سینئرز کے لئے
صفحات عوامی طو ر پر قابل رسائی ہونے چاہئے ، چنانچہ اس کی پہلے
سے طے شدہ ترتیب کی پڑتال نہیں کریں۔ ایک ذاتی علاقہ محفوظ ہے
اور صرف ایک لاگ ان نام اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے قابل
رسائی ہے۔ اگر آپ ایک ذاتی علاقہ (انٹرانیٹ) چاہتے ہیں تو صرف
خانے پر نشان لگائیں۔
یاد رکھیں: ایک بار آپ نے علاقے کی تفصیلات کو محفوظ کر لیا
ہے تو علاقے کی قسم مستقل ہے۔ آپ ایک ذاتی علاقے کو ایک عوامی
یا اس کے برعکس میں تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ ایک حفاظتی صورت
ہے۔ ایک علاقے کا مواد منتقل کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے لئے
تشکیل مینیجر دیکھیں۔
-
ک وائف کا فولڈر : اس علاقے کے
لئے استعمال کردہ کوائف کے فولڈر کا نام داخل کریں۔ مثال کے طور
پر: سینئرز ۔
قابل قبول کریکٹرز ہیں: [چھوٹے حروف اے - ذیڈ] ، [بڑے حروف اے -
ذیڈ ] ، [اعداد صفر - نو ] ، '.' (نقطہ) ، '-' (ڈیش) اور '_'
(انڈرسکور) ۔ فولڈر کا نام ایک کریکٹر یا ہندسے کے ساتھ شروع
ہونا چاہئے اور خالی جگہوں کی اجازت نہیں ہے۔ یہ ایک اچھا خیال
ہے کہ نام مختصر اور وضاحتی رکھیں۔
یاد رکھیں: ایک ناقابل قبول یا غلط نام کا نتیجہ ایک غلطی کا
پیغام ہوتا ہے۔ تب ویب سائٹ ایٹ اسکول ایک مناسب ڈائریکٹری نام
تجویز کرتا ہے۔ اگر ایسا ہو، تو آپ تجویز کردہ نام قبول کریں
اور کلک کریں [ کر دیا ہے ]
۔
- خ یالیہ : علاقے کے لئے ایک
خیالیہ منتخب کریں۔ مثال: کفایت شعاری خیالیہ (کفایت
شعاری) ۔ یہ تمام دستاویزات کے لئے پہلے سے طے شدہ خیالیہ
ہے۔ خیالیہ کو بعد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
- [ محفوظ کریں
] ، [ کر دیا ہے ] ،
[ منسوخ کریں ]
:
-
-
basics_save_done_cancel.png
-
[ محفوظ
کریں] : براہ مہربانی اسے احتیاط سے پڑھیں۔
[ محفوظ کریں] بٹن کے دو کام
ہیں:
- [محفوظ
کریں] : اگر بھرنے کے لئے کوئی اور
مکالمہ نہیں ہے تو، آپ جہاں ہیں وہی رہتے ہیں۔
یہ فعل اسباق یا قرطاس طرز میں تدوین کی سہولت فراہم کرتا
ہے۔ خلاصہ: محفوظ کریں اورٹھہریں۔
- [محفوظ
کریں] : اگراس مکالمے میں ایک اور مکالمہ
ہے جس کو ابھی بھرنا ہے، تو [محفوظ
کریں] بٹن پر کلک کرنا آپ کو اس مکالمے پر لے جاتا
ہے۔ خلاصہ: محفوظ کریں اور جاری رکھیں۔
نوٹ: بہتر ہے کہ ابھی [ محفوظ
کریں ] بٹن کو نہ کلک کریں! اگلی اسکرین کی تدوین
کرنے کے لئے باب تشکیل مینیجر میں بحث کی گئی ہے،
سیکشن 3.3 اس علاقے کی بنیادی خصوصیات کی
تدوین کریں۔
- [ کر دیا
ہے] : آپ کے کام کو محفوظ کرتا ہے اور آپ
پچھلے صفحے پر واپس جاتے ہیں۔ خلاصہ: محفوظ کریں اور خروج
کریں۔
- [ منسوخ کریں
] : کچھ بھی نہیں کیا جاتا ہے اور آپ پچھلے
مکالمے پر واپس جاتے ہیں۔ خلاصہ: محفوظ نہ کریں اور خروج
کریں
کلک کریں [ کر دیا ہے ] بٹن، مکالمہ
علاقے پر واپس جانے کے لئے:
basics_configurationmanager_area_added.png
مکالمہ علاقے اب ظاہر کیا جاتا ہے۔
سینئر طلباء علاقہ شامل کیا گیا ہے۔
زرد رنگ کی حالت بار میں پیغام کا نوٹس لیں۔
اس پیراگراف میں آپ
نئے علاقے کے لئے ایک خوش آمدید صفحہ بنائیں گے۔ واپس
خوش آمدید صفحے پر جائیں شبیہ ابتدائی صفحہ پر کلک
کرکے:
basics_was_home.png
شبیہ صفحہ مینیجر پر کلک کریں،
مکالمہ صفحہ مینیجر کھولنے کے لئے۔ کام کرنے کی
جگہ جھروکے میں، علاقہ مثال کے طور پر
پرائمری اسکول کا نام ظاہر کیا گیا ہے:
basics_pagemanager_overview.png
جھروکا مینیو ان علاقوں کی فہرست دکھاتا ہے
جنہیں آپ منظم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر
پرائمری اسکول نمایاں کیا گیا ہے چنانچہ اس علاقے سے تعلق
رکھنے والے صفحات اور سیکشنز جھروکا کام کرنے کی
جگہ میں دیکھاۓ گئے ہیں، یعنی مثال کے طور پر
پرائمری اسکول
ہم آپ کے نئے علاقے میں دلچسپی رکھتے ہیں، چنانچہ
مینیو میں، اپنے نئے علاقے میں داخل ہونے کے لئے
سینئر طلباء پر کلک کریں۔
basics_pagemanager_area_no_nodes.png
یاد رکھیں کہ کوئی نوڈس [*] (صفحات اور سیکشنز ) ہمارے نئے علاقے
میں ابھی تک موجود نہیں ہیں۔ اب ہم ایک صفحے کے ساتھ ایک نوڈ کا
اضافہ کریں گے۔
[*] نوڈ : کمپیوٹر شبدجال، معنی، ایک بنیادی اکائی جو کوائف کے
ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
کلک کریں ایک صفحہ شامل کریں ،
مکالمہ ایک صفحہ شامل کریں کھولنے کے لئے:
basics_pagemanager_add_page.png
وضاحت
- ن ام : اس صفحے کا نام داخل
کریں۔ مثال کے طور پر: خوش آمدید
- و ضاحت صفحہ / سیکشن کی :
صفحے کی ایک مختصر تفصیل دیں۔ یہ صفحہ مینیجر اور سائٹ پر ماؤس
ہوور وضاحتی متن کے طور پر دکھائی جائے گی۔ مثال کے طور پر:
سینئرز کے لئے خوش آمدید صفحہ
- ج دی سیکشن : کچھ وقت کے لئے
اس اختیار کو نظر انداز کر دیں۔
-
م اڈیول : ڈراپ ڈاؤن مینیو میں
سے، منتخب کریں سادہ ایچ ٹی ایم ایل - صفحہ (ایچ ٹی ایم ایل
صفحہ):
basics_pagemanager_add_page_modules.png
سادہ ایچ ٹی ایم ایل - صفحہ (ایچ ٹی ایم ایل صفحہ)
ماڈیول کے ساتھ ویب سائٹ ایٹ اسکول میں دستیاب ایڈیٹرز میں سے
ایک کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ہر صارف نفیس ڈبلیو وائی ایس آئي
ڈبلیو وائی جی (جو آپ دیکھتے ہیں کیا وہ ہے جو آپ نےحاصل کیا )
لفظ پروسیسرز میں سے ایک بنیادی ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کے لئے
اپنا پسندیدہ ایڈیٹر لے سکتا ہے۔
تمام دستیاب ماڈیولز اور ایڈیٹرز کے لئے مشمولات کی فہرست کی پڑتال کریں۔
- ابتدائی مّرئت : منتخب کریں مرّئی
۔ ہم اس وقت ایک غیر مرّئی صفحہ یا پابندی کے تحت ایک
صفحہ نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے لئے باب صفحہ مینیجر دیکھیں۔
- [محفوظ کریں] ، [کر دیا
ہے] ، [منسوخ کریں]
: براہ مہربانی اس ٹیوٹوریل میں مکمل وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں۔
صفحے کی تفصیلات کو محفوظ کرنے کے لئے [کر
دیا ہے] کلک کریں۔ علاقے کا صفحہ مینیجر اب دیکھایا جاتا ہے۔
توجہ کریں کہ حالت کا پیغام دیکھایا گیا ہے:
basics_pagemanager_page_added.png
خوش آمدید صفحہ شامل کر دیا گیا
ہے۔ خوش آمدید صفحہ متن کے بائیں طرف شبیہوں پر توجہ کریں۔ ان کی
وضاحت ذیل میں کی گئی ہے۔
جب ایک صفحہ
(یا ایک سیکشن) بنایا جاتا ہے، اس کےخواص اور خصوصیات میں کلک
پزیر شبیہیں استعمال کرتے ہوئے ترمیم کی جا سکتی ہے۔
basics_pagemanager_page_properties.png
شبیہیں ہیں:
یاد رکھیں: (قوسین) '[ ]' کے درمیان بڑے حروف ضعف
بصارت کے شکار افراد کے لئے ہیں، ان کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کردہ
جلد استعمال کرتے ہو۔ دیکھیں اکاؤنٹ مینیجر سیکشن 5۔ جلد یں ۔
- ابتدائی صفحہ یا
[ایچ] یا ابتدائی صفحہ
نہیں یا [ _ ] شبیہ : م رئي شبیہ ابتدائی
صفحہ ایک علاقے، سیکشن یا صفحے کے پہلے سے طے شدہ (افتتاحی)
صفحے کی طرف اشارہ کرتی ہے، یعنی اس علاقے یا سیکشن میں
دیکھا جانے والا پہلا صفحہ۔ ایک ہلکےسرمئی رنگ کی
ابتدائی صفحہ شبیہ اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ علاقے، حصے یا
صفحات کھلنے والے نہیں ہیں۔
- ردّی کی ٹوکری شبیہ یا [
ڈی ] : ایک علاقے، سیکشن یا صفحے کو حذف کرنے کیلئے
کلک کریں۔
- شبیہ پنسل یا [ ای
] : ایک علاقے، سیکشن یا صفحے کی بنیادی
خصوصیات کی تدوین کرنے کے لئے۔
- مرّئی یا [ _ ]
یا غیرمرّئی یا
[آئی] : یہ شبیہیں دو کام کرتی ہیں:
- 1. شبیہیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آیا ایک صفحہ یا سیکشن
مرّئی، غیر مرّئی یا پوشیدہ ہے۔ ' غیر مرّئی ' اور ' پوشیدہ ' میں
فرق کے لیے دیکھیے باب صفحہ مینیجر ، سیکشن 3.1 ایک صفحہ شامل کریں ۔
- 2. شبیہوں پر کلک کرنے سے اعلی درجہ کی تدوین کے
اختیارات کھلتے ہیں۔
- صفحہ پیش منظر یا
[پی] یا شبیہ فولڈر یا
[+] : ان شبیہوں کے دو کام ہیں:
- 1. صفحہ پیش منظر شبیہ پر کلک کر نے سے، صفحے کا مواد ایک نئے
دریچے میں دکھایا جاتا ہے۔
- 2. شبیہ فولڈر پر کلک کرنے سے اس کے درخت کا ڈھانچہ کھلتا ہے
اور اس کے بنیادی صفحات اور / یا فولڈرز ظاہر کئے جاتے ہیں۔ کھلے
ہوۓ فولڈر پر کلک کرنا، اسے بند کر دیتا ہے۔
- صفحہ/سیکشن کا نام :
صفحے کے نام پر کلک کرنا، صفحے تک رسائی دیتا ہے۔ سیکشن
کے نام پر کلک کرنا، سیکشن شبیہ کی طرح، سیکشن فولڈر کو
کھولتا ہے۔
- ( این ) : سیکشن/صفحہ نمبر۔ ہر
صفحے یا سیکشن کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے۔
- نام : ماڈیول کا مختصر نام
صفحے سے جوڑتا ہے۔
یاد رکھیں: پنسل، مرّئی/ غیر مرّئی شبیہیں اور صفحہ/سیکشن کے
نام تمام کلک پزیر روا بط ہیں:
- پنسل شبیہ :
صفحہ/سیکشن کی بنیادی خصوصیات کی تدوین کے لئے رسائی دیتی
ہے۔
- مرّئی یا
غیر مرّئی
شبیہ : صفحہ/سیکشن کی اعلی درجے کی خصوصیات کی
تدوین کے لئے رسائی دیتی ہے۔
- صفحہ/سیکشن
کا نام: صفحے کے نام پر کلک کرنے سے صفحے کے مواد تک
رسائی حاصل ہوتی ہے۔ سیکشن کے نام پر کلک کرنے سے سیکشن فولڈر
کھلتا ہے۔
اب صفحے کو ابتدائی صفحہ بنانے کے لئے ہلکے سرمئی رنگ کی ابتدائی
صفحہ شبیہ پر کلک کر کے ابتدائی صفحہ شبیہ کو سیٹ کریں:
basics_pagemanager_home_added.png
یاد رکھیں: شبیہ ابتدائی صفحے کو سیٹ کرنا ضروری نہیں ہے کیونکہ
ہمیشہ کچھ نہ کچھ ظاہر کیا جا ۓ گا، یہاں تک کہ ایک خالی صفحہ۔ لیکن
ابتدائی صفحے کو اب سیٹ کرنا ایک اچھی مشق ہے۔
اگرچہ صفحہ نظر آ رہا ہے، لیکن اس پر ابھی تک کوئی مواد نہیں ہے۔
اگلے سیکشن میں ہم صفحے پر کچھ متن اور ایک نقش کا اضافہ کریں
گے۔
اب ہم صفحے پر کچھ
مواد شامل کریں گے۔ جب آپ سینئر
طلباء کے علاقے میں ہو، تو خوش
آمدید صفحے پر کلک کریں، صفحے کے ایڈیٹر کو کھولنے کے
لئے:
basics_pagemanager_FCK_open.png
ایڈیٹر WYSIWYG (جو آپ دیکھتے ہیں کیا وہ ہے جو آپ نے حاصل
کیا ہے) ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے، جو مکمل طور پر باب ایڈیٹرز میں روابط کے ذریعے بیان کا گیا
ہے۔ آپکو وہاں کلیدی تختے پر تیز راہوں کی ایک فہرست بھی ملے
گی۔
ایڈیٹر کی ایک خاصیت ہے جسکے استعمال کرنے کا ہم آپ کو مشورہ دیتے
ہیں۔ شبیہوں کی سب سے نیچلی صف کے دائیں جانب میں شبیہ ایڈیٹر کا سائز
زیادہ سے زیادہ کریں پر کلک کريں۔ آپ کو اپنے متن کی تخلیق
اور نقوش شامل کرنے کے لئے اسکرین پر زیادہ جگہ کی اجازت دینے
کے لئے، ایڈیٹر اب مکمل اسکرین پر قبضہ کرے گا۔
براہ مہربانی کوئی متن درج کریں، مثال کے طور پر:
سلام دنيا!
یہ سینئرز کا خوش آمدید صفحہ ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے صفحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
basics_pagemanager_FCK_maximised.png
ایڈیٹر میں ٹیکسٹ کو محفوظ کریں، یا تو محفوظ کریں
شبیہ کے ساتھ، یا اپنے
کلیدی تختے پر [Ctrl+Shift+S]
کو استعمال کریں۔ محفوظ کرنے کے بعد آپ صفحہ مینیجر پر واپس
آجاتے ہیں۔
آپ [ محفوظ کریں ] اور [ کردیا ہے] بٹنز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ براہ
مہربانی اس ٹیوٹوریل میں [محفوظ کریں] ،
[کردیا ہے ] ، [منسوخ کریں] کا ملاحظہ کریں۔
یاد رکھیں: اکثر محفوظ کریں کیونکہ اس طرح اچانک کام اسٹیشن کا
کام کرنا بند ہو جانے یا اسکول سرور یا انٹرنیٹ سے کنکشن کو کھونے
کی وجہ سے متن کو کھونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
محفوظ کرنے کے بعد، آپ چھوٹے سائز کے ایڈیٹر پر واپس آ جاتے
ہیں:
basics_pagemanager_page_edited.png
صفحہ مینیجر پر واپس جانے کے لئے [کردیا
ہے ] پر، کلک کریں:
basics_pagemanager_page_saved.png
آپ علاقہ سینئر طلباء میں صفحہ
مینیجر پر لوٹ چکے ہیں۔ صفحہ پیش منظر شبیہ پر کلک کر کے اپنے
نتائج کی پڑتال کریں۔ ایک نیا دریچہ آپ کو دکھانے کے لئے کھلتا
ہے کہ ویب سائٹ پر صفحہ کس طرح نظر آئے گا:
basics_pagemanager_seniors_preview_text.png
اگرآپ ایک مکمل اسکرین صفحے کو دیکھنے کے لئے ترجیح دیتے ہیں، تو
پیش منظر کی شبیہ پر دایاں کلک کریں اور منتخب کریں، نئے دریچے
میں ربط کھولیں ( فائر فاکس میں )۔
دریچہ بند کریں اور آپ واپس علاقہ سینئر
طلباء کے صفحہ مینیجر مکالمہ میں ہیں۔
اگلے پیراگراف میں، ہم خوش آمدید صفحے میں سینئرز کلاس کی ایک تصویر
کا اضافہ کریں گے۔
اس پیراگراف میں ہم
سینئر طلباء کے ' خوش آمدید ' صفحے پر ایک نقش* کا اضافہ کریں
گے۔ یہ تین مراحل میں کیا جاتا ہے:
- درست فولڈر کا انتخاب کرنا۔
- اپنے اسکول کے ویب سرور کے لئے ایک نقش اپ لوڈ کرنا۔
- ویب صفحے میں نقش داخل کرنا۔
* ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک نقش ہے اور آپ جانتے ہیں کہ
آپ کے کمپیوٹر پر وہ کہاں ہے۔
خوش آمدید صفحے پر، صفحہ مینیجر شبیہ پر کلک کریں اور
مینیو میں سینئر
طلباء علاقہ منتخب کریں:
basics_pagemanager_home_added.png
سینئر طلباء کام کرنےکی جگہ میں، ربط صفحہ
خوش آمدید (37) پر کلک کریں۔
صفحہ ایڈیٹر کھل جاتا ہے۔ ایڈیٹر کے کام کرنے کی جگہ کو زیادہ سے
زیادہ کریں، زیادہ سے زیادہ کریں شبیہ پرکلک کر کے۔
basics_pagemanager_FCK_add_image.png
اس طرح آگے بڑھیں:
- آخری دو لائنوں کے درمیان کرسر سیٹ کریں۔
- داخل کریں/نقش کی تدوین کریں شبیہ پر کلک کریں۔
نقش کے خواص مکالمہ کھلتا ہے:
basics_pagemanager_FCK_image_properties.png
نقش کے خواص مکالمہ میں، [براؤز سرور] بٹن پر کلک کریں، میری
فائلیں مکالمہ کو کھولنے کے لئے:
basics_FCK_image_properties_My_Files.png
اس وقت کوئی بھی فائلیں؛ آپکے ذاتی فائل ذخیرہ (' میری فائلیں '
کہا جاتا ہے) یا علاقہ ' سینئر طلباء' کے ساتھ منسلک سٹوریج کی جگہ
میں موجود نہیں ہیں۔
آپ کو سب سے پہلے اپنے ویب سائٹ ایٹ اسکول سرور کے لئے ایک تصویر
کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے، اس سے پہلے کہ آپ اس کو اپنے ویب کے صفحے
میں داخل کر سکیں۔ براہ مہربانی اگلا پیراگراف دیکھیں۔
فولڈر پرتشریف لے
جائیں جہاں سینئر طلباء کے علاقے کے لئے فائلوں کو ذخیرہ کیا
جائے گا۔
اعلی سطحی فولڈر ' تمام فائلیں ' میں جلدی سے منتقل کرنے کے لئے سب
سے اوپر بار میں ' بریڈکرومب پگڈنڈی ' کا استعمال کریں، ربط
تمام فائلیں پر کلک کرتے ہو۔ اس کے
بعد فولڈر جسکا نام علاقے اور اس کے
بعد فولڈر جسکا نام سینئر طلباء پر
کلک کريں۔ اب آپ صحیح فولڈر میں ہیں، یعنی سینئر
طلباء :
basics_FCK_files_seniors.png
کلک کریں شامل کریں (اپ لوڈ)
فائلیں پر، مکالمہ شامل کریں (اپ لوڈ)
فائلیں میں داخل ہونے کے لئے:
basics_FCK_add_upload_files.png
آپ اپنے اسکول سرورکو، کمپیوٹر سے جس پر آپ اب کام کر رہے ہیں،
براہ راست فائلیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اپ لوڈ کے قابل فائلوں کی تعداد کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ براہ
مہربانی اس کو تبدیل کرنے کے لئے تشکیل مینیجر ملاحظہ کریں۔ پہلے سے طے شدہ 8
ہے۔ ایک سے زیادہ فائل اپ لوڈ بھی ممکن ہے۔ ' تصاویر کا نیا سائز
بنائیں ' پڑتال خانہ بے نشان نہ کریں۔ خصوصیات اور مدّد دونوں کے
لئے، براہ مہربانی باب فائل مینیجر دیکھیں۔
کلک کریں [Browse] بٹن کو
فائل کا نام (1) کے لئے، ایک فائل کی راہ اور فائل
کا نام جس کو آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں، جانے کی اجازت دیتے ہو
آپ کے کمپیوٹر پر ایک مکالمے کو کھولنے کے لئے :
basics_FCK_add_upload_files_browse.png
فائل منتخب کریں اور [Open] کلک
کریں ( بٹن کا نام آپ کے آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کرتا ہے: میک،
لینکس یا ونڈوز پی سی) :
basics_FCK_add_upload_files_ready.png
اب آپ کے کمپیوٹر پر فائل کا نام (1)
قطعہ میں فائل کا راستہ اور نام دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسکول سرور پر
فائل اپ لوڈ کرنے کے لئے [ Done ] پر
کلک کریں۔ اس کے بعد، آپ فائل کی جگہ علاقہ سینئر
طلباء پر واپس آ جاتے ہیں:
basics_FCK_files_file_uploaded.png
آپ کے اسکول کے ویب سائٹ ایٹ اسکول کے سرور پر نقش اپ لوڈ کر دیا
گیا ہے۔ غور کریں کہ زرد حالت بار میں تصدیقی پیغام ظاہر کیا گیا
ہے۔ فائل وائرس کے لئے اسکین کیا گیا ہے اور خود بخود ایک تصویرچہ
بنایا گیا ہے۔
نقش کےتصویرچے پر کلک کریں۔ مکالمہ نقش کے خواص
ظاہر کیا گیا ہے:
basics_FCK_image_properties_with_image.png
یہاں آپ نقش کی اضافی خصوصیات شامل یا ترمیم کرسکتے ہیں۔ اس وقت
کے لئے، صفحے میں نقش شامل کرنے کے لئے صرف [ٹھیک ہے] کا بٹن دبائیں:
basics_FCK_image_added.png
آپ اس کے کسی بھی کونے پر کلک کرکے آسانی سےنقش کا سائز تبدیل کر
سکتے ہیں، جبکہ بایاں ماؤس بٹن دباۓ رکھتے ہوئے، اپنی مرضی کے مطابق
سائز آسانی سے بڑھا یا سکیڑ سکتے ہیں۔
basics_FCK_image_added.png
واپس جانے کے لئے شبیہ محفوظ کریں پر کلک کریں:
basics_FCK_image_resized_done_button.png
اپنے صفحے کو محفوظ کرنے اور صفحہ مینیجر پر واپس جانے کے لئے
[کر دیا ہے] پر کلک کریں۔
basics_pagemanager_page_saved.png
اب آپ واپس علاقہ سینئر طلباء میں
صفحہ مینیجر پر ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو، شبیہ صفحہ پیش منظر دبا کر اپنے صفحے کو ظاہرکر
سکتے ہیں؛ اس کی پہلے ہی سے وضاحت کی جا چکی ہے۔ ویب سائٹ ایٹ اسکول
کی ویب سائٹ پر براہ راست جانے میں زیادہ مزہ ہے:
basics_frugal_site.png
ڈراپ ڈاؤن مینیو استعمال کریں علاقہ منتخب کریں
اور منتخب کریں علاقہ سینئر طلباء ۔ اگر آپ کے پاس جاوا
سکرپٹ نہیں ہے، تو [جائیں] بٹن کلک
کریں:
basics_site_seniors_text+img.png
باربرا اسکول، ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ کے گریڈ 7 کے طلباء کی طرف
سے اعزازی تصویر۔
نہ صرف آپ سینئرز کی سائٹ پر ہیں، بلکہ، صرف اس موقع کے لئے، ہم
نے اپنی علامت (لوگو) کو سینئرز میں سے ایک کے ساتھ تبدیل کردیا ہے۔
یہ ایک سادہ سی کارروائی ہے۔ براۓ مہربانی بازار طرز سٹائل ، پیراگراف 2 دیکھیں۔ ویب سائٹ ایٹ اسکول کی علامت (لوگو)کو
بدل دیں فقط یہاں ایک نیا نقش ڈال دیں، یا اسے خالی چھوڑ
دیں۔ یا ویب سائٹ ایٹ اسکول انڈیکس میں دستیاب دیگر
موضوعات میں سے کوئی ایک دیکھیں۔
اس پیراگراف میں، ہم
ایک سینئر طالب علم اینڈریو ریز، کے لئے ایک نئے سیکشن کا اضافہ
کریں گے۔ اس کی کیتھرین ہیز نامی ایک ہم جماعت ہے۔
براہ مہربانی ویب سائٹ ایٹ اسکول کے خوش آمدید
صفحے پر جائیں:
basics_was_home.png
کلک کریں صفحہ مینیجر شبیہ۔ پھر
مینیو میں، کلک کریں سینئر طلباء پر، مکالمہ علاقہ سینئر طلباء کھولنے کے لئے:
basics_pagemanager_area_seniors_open.png
سینئرز طلباء کام کرنے کی جگہ میں،
ایک سیکشن شامل کریں کلک کریں،
ایک سیکشن شامل کریں مکالمہ پر جانے کے لئے:
basics_pagemanager_add_section.png
دکھائی گئی اشیاء کی وضاحت:
- ن ام : اس نئے سیکشن کا نام
داخل کریں۔ مثال کے طور پر: اینڈریو ریز ۔
- ت فصیل صفحہ/سیکشن کی : ایک
مختصر وضاحت داخل کریں۔ یہ وضاحت صفحہ مینیجر اور ویب سائٹ پر ایک
ماؤس ہوورمتن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر:
اینڈریو کا سیکشن ۔
- ج دی سیکشن : لمحے کے لئے، اس
اختیار کا استعمال نہیں کریں۔ اس کو اگلے پیرا گراف میں بیان کیا
جائے گا۔
- ابتدائی نمائش : مرّئی منتخب کریں۔ اس
ٹیوٹوریل کے لئے ہم ایک غیر مرئی سیکشن یا پابندی کے تحت ایک
سیکشن نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے لئے باب صفحہ مینیجر دیکھیں۔
- [محفوظ کریں] ،
[کردیا ہے] ، [منسوخ کریں] : براۓ مہربانی [محفوظ کریں] ،
[کردیا ہے] ، [منسوخ کریں] اس ٹیوٹوریل میں دیکھیں۔
سیکشن کے کوائف محفوظ کرنے کے لئے [کردیا
ہے] پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد، آپ واپس سینئر
طلباء کے لیے واپس صفحہ مینیجر میں ہیں۔ اینڈریو کے لیے
سیکشن شامل کر دیا گیا ہے:
basics_pagemanager_section_added.png
نئے سیکشنز اور صفحات بنانے کی مشق کرنے کے لئے مندرجہ ذیل مشق
مفید ہے۔ اس طرح آگے بڑھیں:
۔ ' کیتھرین ہیز ' اور ' نظمیں ' نامی دو نئے سیکشن شامل
کریں
- ' بلی ' نامی ایک نظم کے لیے ایک صفحہ بنائیں
پوری طرح یقین کر لیں کہ سیکشنز اور صفحات جو آپ نے شامل کئے
ہیں، نظر آ رہے ہیں۔
اب آپ شجری منظر کو زیادہ سے
زیادہ ترتیب دے کر مکمل علاقے کا ایک جائزہ دکھا سکتے
ہیں۔
نتیجہ اس طرح دکھائی دے سکتا ہے:
basics_pagemanager_create_order_overview.png
یا یہ مختلف دکھائی دے سکتا ہے، لیکن اس سے اس مشق کے لئے کوئی
فرق نہیں پڑتا ہے؛ یہ محض آپ کو اگلے پیراگراف پر لانے کے لئے کام
کرتا ہے۔
ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ
صفحہ مینیجر میں ہیں اور علاقہ سینئر طلباء
میں۔
اگر آپ نے اوپر بیان کردہ مشقیں مکمل کر لی ہیں تو، اسکرین جوآپ
دیکھ رہے ہیں کچھ اس طرح دیکھائی دے سکتی ہے:
basics_pagemanager_create_order_overview.png
آپ نوٹس کریں گے کہ علاقے کے اوپری حصے میں نئی اشیاء کا اضافہ
کیا گیا تھا۔ وہ اس لئے کہ ہم نے اینڈریو کے سیکشن کے اندر
نئے سیکشنز اور صفحہ نہیں بنایا ہے۔ یہ نہیں ہے جو ہم واقعی ویب
سائٹ کی ساخت کے لئے چاہتے ہیں۔ اب چیزوں کوصحیح رکھنے اور ہم جو
چاہتے ہیں اس ترتیب میں ان کا بندوبست کرنے کا وقت ہے۔ ہم درخت کی
ساخت کے سب سے اوپر خوش آمدید صفحہ اور سینئرز سے تعلق رکھنے والے
سیکشنز حروف تہجی کی ترتیب میں اس کے نیچے رکھنا چاہتے ہیں۔ اور ہم
نظم اینڈریو کے نظموں کے سیکشن میں چاہتے ہیں۔
یہ ہے کہ کیسے آپ اشیاء کوکس طرح اپنی خواہش کی ترتیب کے مطابق
کرنے کے لئے آراسته کر سکتے ہیں:
کیتھرین کے سیکشن کی پنسل کی شبیہ پر کلک کریں۔ مکالمہ
سیکشن این این کی بنیادی خصوصیات کی تدوین کریں
کھلتا ہے:
basics_pagemanager_create_order_basic_prop.png
کیتھرین کے سیکشن اور ایندریو کے سیکشن میں منتقل ہونے کے لئے
ت رتیب ڈراپ ڈاؤن مینیو کا استعمال
کریں۔
ج دّی سیکشن ڈراپ ڈاؤن مینیو کا
استعمال کریں، نظموں کے سیکشن کو اینڈریو کے سیکشن میں
منتقل کرنے کے لئے۔
آخر میں، ج دّی سیکشن ڈراپ ڈاؤن
مینیو کے ساتھ، نظم بلی نظموں میں منتقل کر دیں۔
آپ کا حتمی نتیجہ اس طرح نظر آ سکتا ہے:
basics_pagemanager_create_order_ready.png
اب اشیاء ساخت میں دکھانے کے لئے ڈسپلے کو ذیادہ سے ذیادہ توسیع دیں:
basics_pagemanager_area_expanded_tree.png
ہم نے ' درخت کے منظر کو کم سے کم
پر سیٹ کریں ' استعمال کیا ہے اور اس پر کلک کیا ہے۔ ' درخت کا منظر
' کے چند اختیارات ہیں، جن کی وضاحت باب صفحہ مینیجر میں کی گئی ہے۔
اگلے حصے میں، ہم اینڈریو کو اس کے سیکشن اور صفحات تک رسائی کے
لئے ضروری اجازت نامے دیں گے۔
( اوپر )
اس پیراگراف میں، صرف
رسائی کے انتظام کی بنیادی باتوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
مزید نفیس انتظام پر اکاؤنٹ مینیجر کے باب میں تبادلۂ خیال
کیا گیا ہے۔
اس ٹیوٹوریل میں، ہم اینڈریو کے سیکشنز اور صفحات تک رسائی کے
اجازت نامے تفویض کریں گے۔ یہ اس کے اپنے ایڈمن اور صفحہ مینیجر
اجازت ناموں کے اندر کیا جاتا ہے۔
شبیہ اکاؤنٹ
مینیجر پر کلک کریں، اکاؤنٹ مینیجر کو کھولنے کے
لئے:
basics_accountmanager_overview.png
مینیو میں، صارفین کی فہرست کھولنے کے لئے
صارفین پر کلک کریں:
basics_accountmanager_users.png
اینڈریو ریز کے اکاؤنٹ کے اجازت نامے ترتیب دینے کے لئے، اس کے
نام کے آگے پنسل کی شبیہ پر کلک کریں، مکالمہ صارف کی تدوین
کریں صارف کا نام (مکمل نام) کو کھولنے کے لئے:
basics_accountmanager_user_basic.png
اس طرح جاری رکھیں۔
مینیو میں، کلک کریں ایڈمن پر، مکالمہ منتظم کے اجازت
نامے: صارف کا نام ( پورا نام ) داخل کرنے کے لئے:
basics_accountmanager_user_admin.png
اس صفحے پر آپ مختلف انتظامی کاموں کے لئے اجازت نامے ترتیب دے
سکتے ہیں۔ پہلے سے طے شدہ ہے کہ ایک نئے صارف کے لئے کوئی اجازت
نامے ترتیب نہیں دیے گئے ہیں۔ یہ ایک حفاظتی خاصیت ہے۔
ہم اینڈریو کے اجازت نامے اس کے اپنے صفحات میں تدوین اور اس کی
اپنی فائل کی جگہ ' میری فائلیں ' میں نقوش اپ لوڈ کرنے تک محدود
کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے صرف درج ذیل اختیارات
کے لئے خانوں پر نشان لگایا ہے:
- بنیادی منتظم
- صفحہ مینیجر
- فائل مینیجر
نوٹ: عام صارفین کے لیے، ' بنیادی منتظم ' اجازت ہمیشہ ضروری ہے۔
صارف کو اضافی اجازت نامے بھی دیے جا سکتے ہیں لیکن ایک عام صارف کے
لیے ' تمام اجازت نامے ' کبھی بھی تفویض نہیں کئے جاتے ہیں۔
صارف کے اجازت نامے محفوظ کرنے کے لئے [ کر
دیا ہے] کلک کریں۔ اب آپ مقام صارف کی تدوین کریں
صارف کا نام (مکمل نام) مکالمہ پر واپس آ گئے ہیں۔
مینیو میں، اب ربط صفحہ
مینیجر کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور یہ قابل رسائی ہے۔
پچھلے پیراگراف
میں ہم نے صارف اینڈریو کے لئے صفحہ مینیجر اور فائل مینیجر کو
قابل رسائی بنا یا تھا۔ اس کا نتیجہ صفحہ
مینیجر ربط کا اضافہ ہے، جیسا کہ نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ
میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہم اب اینڈریو کو فائل مینیجر کے ذریعے مواد کی تخلیق اور فائلوں کو
شامل کرنے کے لئے صرف اس کے اپنے سیکشن اور صفحہ (صفحات)
تک رسائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔
basics_accountmanager_user_page_perms_added.png
صفحہ مینیجر پر کلک کریں، مکالمہ
صفحہ مینیجر اجازت نامے: صارف کا نام (مکمل نام)
کھولنے کے لئے:
basics_accountmanager_page_man_perms.png
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صارف اینڈریو کو ہرگز کوئی اجازت
نامے تفویض نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ ایک معیاری حفاظتی خصوصیت ہے۔ ہم
صرف اینڈریو کو علاقہ سینئر طلباء میں اس کے اپنے ہی سیکشن میں جزوی
اجازت نامے دینا چاہتے ہیں۔
علاقہ سینئر طلباء کھولنے کے لئے فولڈر شبیہ ' علاقہ 4 : سینئرطلباء ' پر
کلک کریں، اس کے درخت کو کھولنے کے لئے:
basics_accountmanager_user_page_manager_permissions.png
دیکھنے کے لئے ' سیکشن 38 : اینڈریو ریز ' اور اس کے ڈراپ ڈاؤن
مینیو کو کھولنے کے لئے کلک کریں۔ بہت سے کردار دکھائی
دینے لگے گے۔ ایک ' کردار ' اجازت ناموں کے ایک سیٹ کی نمائندگی
کرتا ہے۔ ان رسائی کے اجازت ناموں پر باب اکاؤنٹ مینیجر میں گہرائی میں بحث کی گئی
ہے۔
ہم اینڈریو ریز پر بھروسہ کرتے ہیں اس لیے ہم اس کو بنانے، حذف
کرنے اور اس کے اپنے سیکشن میں صفحات میں ترمیم کرنے، اس کے ساتھ
ساتھ ذیلی سیکشنز جیسے نظمیں اور کاغذات شامل کرنے کی اجازت دے سکتے
ہیں۔ یہ محفوظ ہے کہ اسے اس کے اپنے سیکشن کا سیکشن ماسٹر
بنا دیا جاۓ، اس لئے ہم ڈراپ ڈاؤن مینیو کو سیکشن ماسٹر پر
سیٹ کر دیتے ہیں۔
نوٹ کریں:
بہت محتاط رہیں کہ اینڈریو کو گورو کے طور پر تمام موجودہ اور
مستقبل کے علاقوں پر اجازت نا مےتفویض نہ کریں!
اب اینڈریو کے اجازت ناموں کو محفوظ کرنے اور اس کی بنیادی
خصوصیات پر واپس جانے کے لئے [ کردیا
ہے] کلک کریں۔
جب اینڈریو اپنے صارف کے نام اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کرتا
ہے، جب وہ صفحہ مینیجر پر گشت کرتا ہے تو وہ درج ذیل صفحہ دیکھتا
ہے:
basics_pagemanager_andrews_view.png
نوٹ : اینڈریو کو دوسرے انتظامی کاموں تک رسائی نہیں ہے ( ہلکا
سرمئ )۔ اور نہ ہی دیگر علاقوں (بھی ہلکے سرمئ ) یا کیتھرین کے
سیکشن ( ہلکا سرمئ ) اور اسے انٹرانیٹ (ز) کے وجود کا کوئی علم نہیں
ہے۔
رسائی کے اجازت ناموں پر مزید بحث باب اکاؤنٹ مینیجر میں کی گئی ہے۔
( اوپر )
اس سیکشن میں ہم نئے
استاد مریم اسٹیلل کے لئے ایک صارف اکاؤنٹ بنائیں گے۔
شبیہ اکاؤنٹ مینیجر پر کلک کریں،
اکاؤنٹ مینیجر کو کھولنے کے لئے:
basics_accountmanager_overview.png
مینیو میں، تمام صارفین کی فہرست کھولنے کے
لئے، صارفین پر کلک کریں:
basics_accountmanager_users_all.png
صارفین پر، ایک صارف
شامل کریں کلک کریں، مکالمہ ایک نیا صارف شامل
کریں کھولنے کے لئے:
basics_accountmanager_add_user.png
-
ن ام : نئے صارف کا لاگ
ان نام داخل کریں۔ مثال کے طور پر: ماسٹلل ۔
نوٹ : ایک صارف کے نام میں زیادہ سے زیادہ 16 کریکٹرز ہو
سکتے ہیں: چھوٹے حروف تہجی (اے - ذیڈ) ، اعداد (0-9) ، زیرکشید
( _ ) اور یہ ایک حرف کے ساتھ شروع ہوتا ہو ۔
-
پ اس ورڈ :براۓ مہربانی ہمیشہ
ہرصارف کے لئے ایک پاس ورڈ داخل کریں۔ ویب سائٹ ایٹ اسکول سادہ
پاس ورڈز قبول نہیں کرتا ہے ۔ مثلا ہیلن یا
ماریہ2 ۔ ان کا اندازہ لگانا بہت آسان ہے اور ان کا
استعمال آپ کی مکمل ویب سائٹ اور اس کے مواد کو خطرے میں ڈال
سکتا ہے۔ غیرمعمولی پاس ورڈز کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ ویب
سائٹ ایٹ اسکول کے ایک قابل قبول پاس ورڈ میں لازمی ہونا چاہۓ:
- ایک لمبائی کم از کم 6 (چھ) کریکٹز کی،
- اس کے اندر کم از کم 1 (ایک) کریکٹر بڑے حروف تہجی (اے -
ذیڈ) میں سے ہو۔
- اس کے اندر کم از کم 1 (ایک) کریکٹر چھوٹے حروف تہحی (اے
- ذیڈ) میں سے ہو۔
- اس کے اندر کم از کم 1 (ایک) عدد (0-9) میں سے ہو
- ترجیحا اس میں خصوصی کردار ہو جیسے: ایٹ - نشانی '@' ،
ہیش '#' ، ڈالر '$' ، فیصد علامت '٪' ، جزم '^' ، ایمپرسینڈ
'&' ، ستارے '*' ، دائیں قوسین '(' ، بائیں قوسین ')' ،
ڈیش '-' ، زیرکشید ' _ ' ، جمع + '،' ، کے برابر ہے '=' ،
دائيں منحنى خط وحدانى '{' ، بائيں منحنى خط وحدانى '}' ،
شروع والی خط وحدانی '[' ، اختتامی خط وحدانی ']' ، نیم وقفہ
' ؛ ' ، سلیش ' / ' ، ڈاٹ '.' اور سوالیہ نشان '؟' ۔
ایک اچھی طرح منتخب پاس ورڈ ، مثال کے طور پر
Mrbh3ws! ہو سکتا ہے۔ اس پاس ورڈ کو اس کے مالک کے لئے
یاد کرنا آسان ہے کیونکہ اسکا مطلب ہو سکتا ہے "!My red bike
has 3 wheels " ۔ اور صرف مالک اس کو جانتا ہے، کسی اور کے لئے
اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ صارفین کے لئے یہ ' جملہ چال ' مشکل
پاس ورڈز کو بنانے کے دوران ان کو یاد کرنے میں آسانی پیدا کرنے
کے لئے ایک آسان طریقہ ہے۔
جب آپ کا پاس ورڈ ویب سائٹ ایٹ اسکول کے لئے قابل قبول نہیں
ہوگا، اسے مسترد کر دیا جائے گا اور زرد حالت بار میں آپ کو ایک
انتباہی پیغام نظر آئے گا۔
- پاس و رڈ کی تصدیق کریں: جو
پاس ورڈ آپ نے منتخب کیا ہے دوبارہ ٹائپ کریں۔
- م کمل نام : اس اکاؤنٹ کے
مالک کا مکمل نام، مثال کے طور پر مریم اسٹیلل ۔
- ای -میل : اس صارف کے ای -
میل کا پتا داخل کریں۔ مثال کے طور پر
m.astell@exemplum.eu ۔ جب صارف پاس ورڈ بھول جاتا ہے تو
یہ ای - میل پتا ای - میلز بھیجنے کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے۔
- فعال صارف [ ] اس صارف کو ف
عال کے طور پر نشان زد کریں: پہلے سے طے شدہ: جانچ پڑتال
کی جا چکی ہے، یعنی صارف فعال ہے؛ لاگ ان کر سکتا ہے اور جو کچھ
بھی اس کے اجازت نامے اسے کرنے کی اجازت دیتے ہیں، کر سکتا
ہے۔
ایک صارف کے لئے اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنا نا ممکن بنانے کے
لئے اس خانے کو بے نشان کر دیں، یعنی اسے بالکل کوئی رسائی حاصل
نہیں ہے۔ یہ ایک شرارتی طالب علم کے لئے ایک آسان صورت ہو سکتی
ہے۔
- [محفوظ کریں] ،
[کردیا ہے] ، [منسوخ کریں] : براۓ مہربانی [محفوظ کریں] ،
[کردیا ہے] ، [منسوخ کریں] اس ٹیوٹوریل میں دیکھیں۔
صارفین کی فہرست پر واپس آنے کے لئے [
کردیا ہے] کلک کریں۔ صارف شامل کر دیا گیا ہے:
basics_accountmanager_user_added.png
اس مرحلے پر، ایک نیا صارف جنہیں ماسٹلل کہا جاتا ہے جو
اسکول میں ایک نئی استاد ہیں، شامل کرنا اور ان کے لئے ایک سیکشن
اور صفحات بنانا ایک اچھی مشق ہے۔
گروہ اور استعداد فیچرگروہ
بنانے اور ان گروہوں میں اپنے اراکین کو امتیازی اجازت نامے دینے
کے قابل بناتا ہے۔
اس طرح ہم ایک گروپ بنا سکتے ہیں۔ مشتمل ہے کہہ لیں ' اساتذہ اور
طلباء ' پر۔ اساتذہ کے پاس طلباء کے مقابلے میں مختلف اجازت نامے ہو
سکتے ہیں۔ وہ یہ کہ، اساتذہ ایک علاقے میں سیکشنز اور صفحات شامل کر
سکتے ہیں، جبکہ طلباء ایک سیکشن میں صرف صفحات شامل کر سکتے
ہیں۔
اب، اکاؤنٹس تشکیل دیتے وقت، ہم کو 20 طلباء کو ایک ایک کرکے ان
کے اجازت نامے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے ہر دفعہ ایڈمن بنیادی،
صفحہ -مینیجر اور فائل مینیجر اجازت نامے دینے اور اس کے
بعد صفحہ مینیجر میں مخصوص علاقے میں اجازت نامے تفویض کرنے، ڈراپ
ڈاؤن مینیو میں صحیح کردار فعال کرنے میں ناراض ہوسکتی ہے، کا وقت
صرف ہوتا ہے اور خرابی کا شکار ہو سکتی ہے۔
گروپ اوراستعداد خاصیت کی مدّد سے ہم آسانی سے بطور طالب علم گروپ '
کلاس کا نام ' میں 20 طلباء کو ایک طالب علم بنا لیتے ہیں۔ اور ہم
ان کے استاد کو گروپ ' کلاس کا نام ' میں ایک استاد بناتے ہیں۔ اب
ہم طلباء کو ایک سیکشن ماسٹر اور استاد کو ' علاقہ ماسٹر ' بنا سکتے
ہیں۔ بس یہ سب ہے۔
گروپس کی طاقت، استعداد اور کردار، علاقوں کے ساتھ ملانا، صفحات
اور سیکشنز اس بہت مختصر وضاحت کے مقابلے میں زیادہ کے مستحق ہیں۔
ان خصوصیات پر اکاؤنٹ مینیجر میں بڑے پیمانے پر بحث کی گئی
ہے۔
( اوپر )
واضح طور اور باقاعدہ طور پر
لاگ آؤٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ براؤزر کونے میں X کلک کر
کے یا اپنے براؤزر سے باہر نکلنے کے لئے اس کے باہر نکلنے کے
اختیارات کے ذریعے اپنے سیشن کو ختم نہ کریں۔ جب آپ
اگلی مرتبہ لاگ ان کریں گے تو یہ ایک غلطی کے پیغام کا سبب بنتا
ہے:
basics_locked_page_unlock.png
صفحے کا مالک اور صفحے تک رسائی چاہنے والا ایک ہی شخص ہے۔
صفحے کو غیر مقفل کرنے کے لئے [ٹھیک
ہے] بٹن پر کلک کریں۔ صفحہ دوبارہ قابل رسائی ہے۔
اگر جو شخص صفحے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے صفحے کا
مالک ہے، تو صفحے کو غیر مقفل کرنے کے لئے [ٹھیک ہے] بٹن پر کلک کرنا کافی ہے۔
جب ایک صارف ایک صفحے کا انتخاب کرتا ہے جو کسی اور کے استعمال
میں ہے تو، وہ مندرجہ ذیل اسکرین دیکھے گا:
basics_locked_page.png
پیغام کہتا ہے کہ ویب ماسٹر ولہیلمانا جس صفحے کو کھولنے کی کوشش
کررہا ہے اینڈریو اس پرکام کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صفحہ
استعمال میں ہے اور ولہیلمانا سے کھولا نہیں جا سکتا ہے۔
نوٹ: اس
صورت میں، صرف صفحے کے مالک کو کھولنے کی خاصیت تک رسائی حاصل ہے۔
جب آپ کو ویب سائٹ ایٹ
اسکول تک کوئی رسائی حاصل نہیں ہو، یا آپ ایک آزمائشی ڈرائیو
کرنا چاہتے ہو، تو آپ ہمارا سینڈبکس استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک
حقیقی سینڈبکس کی طرح ہے، اسے ہر رات صاف کر دیا جاتا ہے، یعنی
آپ کے کوائف کو مٹا دیا جائے گا۔ سینڈبکس ان پر مل سکتا ہے:
http://wyxs.net/was_daily/index.php ۔
ویب سائٹ ایٹ اسکول کے سینڈ بکس میں لاگ ان کے لیے، پر
جائیں:
http://wyxs.net/was_daily/admin.php ،
جہاں آپ کو ملے گا:
basics_sandbox.png
کے ساتھ لاگ ان کریں:
صارف کا نام: jtester
پاس ورڈ: Jtester4U
[ٹھیک ہے] بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد
آپ کو مندرجہ ذیل اسکرین نظر آئے گی:
basics_sandbox_welcome.png
آپ اب ویب سائٹ ایٹ اسکول انتظام میں ہیں، صفحہ خوش
آمدید پر۔ آپ اپنا ٹیوٹوریل شروع کر سکتے ہیں۔ براۓ مہربانی
ذہن میں رکھیں: سینڈبکس ہر رات 04.00 +1 ٹی ایم (ٹائم زون)
بجے تازہ کیا جاتا ہے اور آپ کا تمام ٹیسٹ ڈیٹا مٹا دیا جاتا
ہے۔
بہت سے طریقے ہیں:
- مثال کےطور پر پرائمری اسکول کا علاقہ حذف کردیں۔ ایک اچھا
خیال نہیں کیونکہ اگر آپ نے ویب سائٹ ایٹ اسکول کی مظاہرے کے
کوائف کے ساتھ تنصیب کی ہے تو آپ اپنا سینڈبکس کھو دیتے ہیں۔
- میں نام تبدیل کریں: تشکیل مینیجر > علاقے ۔ بلکل اوپر کی
طرح ۔
- بہتر ہے: ایک نیا علاقہ تشکیل دیں، اسے اپنی مرضی کا نام دیں
اور اس علاقے کو ابتدائی علاقہ بنائیں۔ مثال کے طور پر پرائمری
اسکول کے علاقہ کو غیر فعاّل بنائیں تاکہ یہ ڈراپ ڈاؤن مینیو
علاقہ منتخب کریں میں ظاہر نہیں کرے۔
- اور پڑھیں باب تشکیل مینیجر ، سیکشن سائٹ ۔ ' ویب سائٹ کا عنوان ' کے تحت آپ
نظر آنے والے عنوان کو تبدیل کر سکتے ہیں: ویب سائٹ ایٹ اسکول
انتظام میں۔
( اوپر )
مبارک ہو! آپ علاقے،
سیکشنز، صفحات، کس طرح ٹیکسٹ کو لکھیں اور نقوش شامل کریں، ایک
صارف اکاؤنٹ بنا نا اور بنیادی اجازتیں تفویض کرنے کے بارے میں
جانتے ہیں۔
اب یہ مذید عوامی اور ذاتی علاقوں کو شامل کرنے کا اور ہر ایک کو
ماڈیولز جیسے: رابطہ فارم، سائٹ کے نقشے، نقوش کی گیلریز،
ایک سے زیادہ ویب بلاگز، بات چیت، باہمی تعاون کے ایڈیٹرز دینے کا
وقت ہے، ؟ ' ماڈیولز ' میں فہرست مشمولات کے سیکشن میں، ہم نے ان افعال
کو کیسے شامل کریں اور کس طرح ان کی تشکیل کریں، کی تفصیل سے
وضاحت کی ہے۔
اس صفحے کے سب سے اوپر آپ کو ایک طویل صفحے کی طرف ایک کلک پزیر لنک
ملتا ہے، جس پر تمام ابواب کے مشمولات کی ایک قابل تلاش فہرست ہے۔
آسان اگر آپ کچھ خاص تلاش کر رہے ہیں۔
( اوپر )
مصنف : دیرک سکاؤٹن < دیرک (ایٹ) ویب سائٹ ایٹ اسکول
(ڈاٹ) ای یو >
آخری تازہ کاری: 2014-08-21 ، ورژن 1.54